نواز شریف، مریم، خواجہ آصف سمیت لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کیلئے تھانہ گرین ٹاؤن میں درخواست جمع 

Aug 26, 2022


لاہور (نامہ نگار) تھانہ گرین ٹاؤن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق سمیت دیگر (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے ایک وکیل نے تحریری درخواست دے دی ہے۔ ایڈووکیٹ محمد جمیل سلیم کی جانب سے تھانہ گرین ٹاؤن میں جمع کروائی گئی درخواست میں فوج مخالف بیانات دینے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس نے تاحال اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے افسروں کے حکم سے درخواست پر  قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں