مریم نواز ، رانا ثنا، فضل الرحمن کیخلاف تو ئین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر 

Aug 26, 2022


اسلام آباد (وقائع  نگار) مریم نواز‘ رانا ثناء  اللہ اور مولانا فضل الرحمن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ ن لیگ کے رہنماؤں عطاء اللہ تارڑ اور مریم اورنگزیب کو بھی توہین عدالت درخواست میں فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف دیا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں۔ درخواستگزار کے مطابق فریقین نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پر سوال اٹھا کر عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ درخواست کے ساتھ مریم نواز کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا۔ استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے جبکہ مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

مزیدخبریں