گجرات: عدلیہ ، افسران کو ڈرانے کا الزام ،رانا ثنا کیکلاف دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ 

Aug 26, 2022


گجرات (نامہ نگار+نیٹ نیوز) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور سرکاری مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم نے کہا ہے کہ عدلیہ اور سرکاری افسران کو ڈرانے دھمکانے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔  دوسری جانب مونس الٰہی نے رانا ثناء کے خلاف مقدمہ پر ٹویٹ کیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ تم عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو۔ تمہارے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنایا ہے۔ رانا ثناء اللہ تمہاری گرفتاری بہت جلد ہوگی۔ ایف آئی آر شہری شہباز اسلم کی جانب سے دائر کی گئی۔ مقدمہ 4 دفعات 186‘ 189‘ 333 اور 505 کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء اللہ نے انتظامیہ‘ عدلیہ‘ دیگر سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں