فیصل آباد:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،250 لٹر دودھ مضرصحت قرار،30ہزارکے جرمانے

Aug 26, 2022

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام الناس کی صحت کی ضامن اورمعصوم شہریوں کی جان ومال سے کھلواڑ کرنیوالوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہورہی ہے۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹرآپریشنز اورڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے لائل پورٹائون میں واقع ملک شاپ پرچھاپہ مارا اور جدید ترین مشینری و کٹس پرٹیسٹ کئے دوران ٹیسٹ دودھ میں سرف،نمک اورکاربونیٹ ،بائی کاربونیٹ کی موجودگی پر250لیٹرمضرصحت قراردیاگیا۔دودھ موقع پر تلف کرکے اصلاحی نوٹس جاری کردیا جبکہ دیگرکارروائیوں میں شہربھرکی مختلف دکانوں اورداخلی وخارجی راستوں پرناکہ لگاکر24پوائنٹس کی چیکنگ،دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر30,000روپے جرمانہ عائداور205لیٹرملاوٹی ومضرصحت دودھ موقع پرتلف کردیاگیا۔

مزیدخبریں