فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جنگ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ملک میں جنگ کی سی کیفیت نظر آرہی ہے۔ فضول قسم کی لڑائی سے گریز کرتے ہوئے عوام الناس کی مدد کی جائے۔ ہم یونہی لڑتے رہے تو بلوچستان ‘پنجاب اور سندھ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کون کریگا ۔
آئی ایم ایف نے اپنی ساری سخت شرائط ہم سے من وعن منوابھی لی مگر امداد اور قرضے کی ایک قسط تو کیا ایک دھیلا بھی جاری نہیں کیا مگر شرائط کا بوجھ عوام پرضرور پہلے سے ہی لاد دیا گیا ہے۔ صرف اقتدار کی لڑائی ہے صحت، تعلیم ، روزگار ، امن انصاف جیسے موضوعات یہاں کم ہی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔
ملک میں سیاسی جنگ ،سیلاب متاثرین کی مددکون کریگا:حاجی خالد محمود
Aug 26, 2022