ایف سی سی ٹی ایس اے کاقطرسرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم

Aug 26, 2022

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدرچوہدری شفیق انجم نے قطر کی سرمایہ کاراتھارٹی کی طرف سے پاکستان میں3ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور قطر کی جانب سے پاکستان کو روزانہ 3سے4ہزار ٹن ایل پی جی کی فراہمی سے ملک میں گیس بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ہر سال سردیوں میں صنعتی شعبہ کو گیس کی سپلائی بند کرنے سے نجات ملے گی جس سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملکی برآمدات کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو معاشی بحران سے نجات ملے گی ۔ دونوں ممالک کے قریبی سیاسی تعلقات کو ایک مضبوط اور جامع اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی توانائی کی طرف سے پیش کردہ بے پناہ کاروبار اور سرمایہ کاری میں قابل تجدید ذرائع، فوڈ سکیورٹی، صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ملک میں موجودتمام پاور پلانٹ کومہنگے ترین کیروسین آئل کی بجائے ایل این جی پر چلانے سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگالوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں مدد ملے۔اور صنعتی شعبہ سمیت عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

مزیدخبریں