انسانی حقوق کی پامالیوں بارے دنیا بھر میں آواز بلند کی: آصف محمود  

Aug 26, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستانی نڑاد امریکی شہری اور کیلیفورنیا میں کانگریس کے رہنما ڈاکٹر آصف محمود اور کانگریس ممبر بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ ہم نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں آواز بلند کی ہے ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے اگر وہاں کچھ غلط ہو رہا ہے تو میں آواز بلند کرنا چاہتا ہوں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،مگر پچھلے کچھ مہینوں سے وہاں حالات ابتر ہیں پاکستان میں لوگوں پر تشدد اور زبان بندی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو بھی عوام پر تشدد کیا گیا،اور اب سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے شہباز گِل اور صحافی جمیل فاروقی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاپاکستان امریکی اتحادی ہے،ہمیں اس طرح کی پرتشدد کاروائیوں پر انتہائی تشویش ہے،ڈاکٹر آصف محمود امریکی کانگریس رہنماء  نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو عوام کو اظہارِ رائے کی آزادی دینی چاہئے،اور ہمیشہ امن کا ماحول برقرار رکھنا چاہئے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کیلیفورنیا سے امریکی کانگریس ممبر بریڈ شرمین نے بھی پاکستان میں ہو رہی پر تشدد کاروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار  کیاہم پاکستان اور امریکہ تعلقات کے مضبوط حامی ہیں،بریڈ شرمین نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان میں امن دیکھنا چاہتے ہیں بنیادی انسانی حقوق کسی بھی مہذب معاشرے کے لئے لازم وملزوم ہوتے ہیں پاکستان کو جمہوریت اور تمام انسانی حقوق کے قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہونا چاہئے،بریڈ شرمین امریکی کانگریس ممبرنے کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنما ڈاکٹر شہبازگِل اور صحافی جمیل فاروقی پر حالیہ پرتشدد اور جنسی استحصال کی کاروائیوں پر گہری تشویش ہیپاکستان حکومت کو آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی قدر کرتے ہوئے انکو یقینی بنانا چاہئیبریڈ شرمین امریکی کانگریس ممبر نے کہا کہ ہم پاکستان کو پرامن،جمہوری اور ترقی پسند ملک دیکھنا چاہتے ہیں ہم پاکستان میں حالیہ پرتشدد  کاروائیوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں بریڈ شرمین نے کہا کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر ہر ممکن کوشش کریں گیپاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ حالیہ پرتشدد کاروائیوں کی تحقیقات ہونگی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملے گی امید کرتے ہیں مستقبل میں پاکستان میں آزادیِ اظہار رائے پر پابندی اور پرتشدد واقعات کو دہرایا نہیں جائے گا۔
 آصف محمود

مزیدخبریں