لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سی ای او رافعہ حیدر کی زیر نگرانی ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن لاہور بھر میں جاری ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کے تمام ٹاو¿نز میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران، صفائی گاڑیاں اور ورکرز متحرک ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں شہر بھر سے 6000 ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ لاہور کے 9 ٹاو¿نز میں صفائی آپریشن پرایل ڈبلیو ایم سی کی 900سے زائد صفائی گاڑیاں مامور ہیں۔حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اہم شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں مکینیکل واشنگ اور سویپنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔