جاپان میں سابق وزیراعظم کا قتل ، سیکورٹی میں سنگین خامیوں کے انکشاف پر پولیس چیف مستعفی

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے پولیس ایجنسی کے سربراہ نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم شنزوایبے کے قتل پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل پولیس ایجنسی کے کمشنر جنرل اتارو ناکامارو نے یہ اعلان جمعرات کے روز شنزوایبے کو الیکشن مہم کے دوران سڑک پر تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کرنے پر سیکورٹی کی جائزہ رپورٹ جاری کرنے کے بعد کیا ہے۔ناکامورا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل پولیس ایجنسی کا خیال ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک نئے نظام کے تحت نئے حفاظتی تقاضوں پر مبنی اقدامات کو مستقل طور پر نافذ العمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ انفرادی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے میں نے آج نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کو مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جمعہ کو کابینہ کے اجلاس میں ان کے استعفی کی منظوری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...