وجیہہ فاروق سواتی   کیس میں استغاثہ کے مزیدایک گواہ کی شہادت قلمبند 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں استغاثہ کے مزید1گواہ کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد سماعت27اگست تک ملتوی کر دی ہے آئندہ تاریخ پر ملزمان کے وکیل گواہوں پر جرح کریں گے گزشتہ روز سماعت کے موقع پروجیہہ سواتی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے والے سب انسپکٹرسجاد نے شہادت قلمبند کروائی اس موقع پر ملزمان اور ان کے وکیل عدالت میںموجود تھے یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میںتعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260 سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔
 وجیہہ سواتی کیس

ای پیپر دی نیشن