لاہور (خصوصی نامہ نگار)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونےوالے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کے گھر گئے اور رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے مرحوم لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کے بڑے بھائی محمد ذوالفقار سے اظہار تعزیت کیا۔ اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ حاجی یعفور رضا عطاری نے مرحوم کے بڑے بھائی ذوالفقار سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔
یعفور رضا عطاری کی کوئٹہ آمد، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کی شہادت پر بڑے بھائی سے اظہار تعزیت
Aug 26, 2022