پیر محل: وزیراعظم‘ وزیرداخلہ  مریم نواز سمیت 5 افراد پر مقدمہ  کیلئے درخواست تھانہ میں جمع


پیر محل (نامہ نگار) وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت 5افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ میں جمع کرا دی۔ مریم نواز کا نام بھی شامل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کے معروف ماہر قانون رانا حسیب احمد خاں ایڈووکیٹ نے مقامی تھانہ میں گزاری گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل میں اپنے چیمبر میں موجود تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لائیو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ملک کی عدالتوں کو دھمکیاں دے کر خوف و ہراس اور دہشت گردی پھیلا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن