لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپا ر ٹمنٹ آف پتھا لو جی نے گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں جا نوروں میں پا ئی جانے والی "بیما ریوں کی تشخیص میں ہیما ٹا لو جی کے تحقیقا تی امپیکٹ " کے مو ضو ع پر پہلی ورکشاپ کا انعقادکیا۔ اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شر کا کے درمیان سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ افتتا حی تقریب کی صدارات چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میںچیئر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آف پتھا لو جی پروفیسر ڈاکٹر عا صم اسلم، ڈاکٹر گلبینہ سلیم، ڈاکٹر قمر انسا ءکے علا وہ پوسٹ گریجویٹ طلبہ و فیکلٹی ممبران، ویٹر نیرین اور پبلک و پرا ئیوٹ سیکٹر سے پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔
جانوروں کی بیما ریوں کی تشخیص میں ہیما ٹا لو جی کے تحقیقا تی امپیکٹ کے مو ضو ع پر پہلی ورکشاپ
Aug 26, 2022