یوم آزادی :روس کا یوکرائن ریلوے سٹیشن پر راکٹ حملہ ، بچوں سمیت 22ہلاک، 50زخمی

Aug 26, 2022

کیف (آئی این پی) روس نے یوکرائن کے یوم آزادی پر ریلوے سٹیشن پر راکٹ حملہ کر دیا‘ 22 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 50 سے زاہد زخمی ہو گئے۔ 5 ریل مسافر بوگیوں میںآتشزدگی، ایک فیملی کے 5 افراد جھلس گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا کہ خفیہ اطلاع سے انہیں دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں چپلین پر روسی حملے کے بارے میں علم ہوا اور وہ  سلامتی کونسل سے بات کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ ایک فیملی کے5 افراد گاڑی میں جار ہے تھے جن میں ایک 11 سالہ لڑکا بھی شامل تھا کہ مشرقی قصبے چپلین میں روسی حملے سے پانچوں افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ یوکرائنی صدر نے روس کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا حملے نے یوکرائن کو دوبارہ جنم دیا ہے۔ روسی فوج کو یوکرائن سے مکمل نکال دینگے۔
یوکرائن حملہ

مزیدخبریں