عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنا   ملک کے قانون کی توہین ہے: اسدعمر

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی اسدعمرنے کہا ہے کہ ہم عدالت کے باہر کھڑے رہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میںپیش ہوئے ، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج  کیا گیا ،ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا اور ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے بھی توہین ہے ،یہ ملک کے قانون کی توہین ہے ، دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ملک کمزور ہوسکتا ہے ، یہ ملک کی بہتری کیلئے نہیں ہوسکتا ، اللہ کا سایہ عمران خان پر ہے ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، امپورٹڈ حکومت اپنے تمام منصوبوں پر ناکام ہونگے ، گزشتہ چارسال سے عمران خان پوری قوم کے ہمراہ تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، یہ اس جنگ میں کامیاب ہوں گے ، جلد یہ کامیابی منظرعام پر آئیگی ۔
اسد عمر

ای پیپر دی نیشن