اسلام آباد (نامہ نگار)بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی جانب اہم قدم،این ٹی ڈی سی نے نیپرامیں سسٹم آپریٹر کے لائسنس کی درخواست جمع کروا دی ، نیپرا اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی نے اتھارٹی سے منظوری کے لئے چئیرمین نیپرا کو گرڈ کوڈ کا مسودہ بھی پیش کیا، چئیرمین نیپرا نے گرڈ کوڈ کی تیاری میں این ٹی ڈی سی ٹیم کی کوششوں کو خوب سراہا، گرڈ کوڈ مسودے کی تیاری میں نیپرا کے پروفیشنلز کی بھی انتھک محنت شامل ہے، اعلامیہ کے مطابق گرڈ کوڈ بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے اصول میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سسٹم آپریٹر نیشنل گرڈ سے منسلک پاور پلانٹس کی سنٹرلائزڈ شیڈولنگ اور ڈسپیچ کا ذمہ دار ہوگا ، سسٹم آپریٹر ملک میں بجلی کی شفاف اور اقتصادی ترسیل کو یقینی بنائے گا، گرڈ کوڈ مسودہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد 2005 والے گرڈ کوڈ کی جگہ لاگو ہو جائیگا ، گرڈ کوڈ بنانے کا مقصد نیشنل گرڈ کو ایک موثر، محفوظ، قابل اعتماد اور مربوط طریقے سے تیار، چلانا اور برقرار رکھنا ہے۔
درخواست جمع
بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی جانب اہم قدم،این ٹی ڈی سی کی نیپرامیں سسٹم آپریٹر کے لائسنس کی درخواست جمع
Aug 26, 2022