عمر کوٹ اور روجھان میں متاثرین امدا دی سامان سے لدے ٹرکوں پر ٹوٹ پڑے‘ پولیس کی فائرنگ 

Aug 26, 2022

روجھان‘ عمر کوٹ (نوائے وقت رپورٹ) راجن پور کے علاقے روجھان میں حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی سامان پہنچنے پر ہزاروں متاثرین ٹرکوں کے گرد جمع ہو گئے۔ سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین میں دھکم پیل ہوئی اور متاثرین ٹرکوں پر چڑھ گئے۔ پولیس نے متاثرین کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی، جس پر پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے ہاتھ میںجو آیا وہ لے اڑا‘ کوئی خالی ہاتھ واپس چلا گیا۔ ادھر سندھ کے شہر عمر کوٹ میں تین تلوار روڈ پر بارش متاثرین نے خیموں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا۔ ٹرک متاثرین کیلئے خیمے لے کر ڈی سی آفس جا رہا تھا۔
سامان لوٹ لیا

مزیدخبریں