اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)پاکستان میں مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری لمپی سکن کے پھیلائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے لائیو اسٹاک میں لمپی اسکن کی بیماری کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھیجوادی ہے اور وزارت خزانہ سے ویکسین کی خریداری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 70کروڑ روپے کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی ہے۔حکومت نے لمپی سکس پر قابو پا نے کے لیے فنڈز کی کمی کو پورا کر نے کے لیے عالمی بینک سے قرض کے حصول کے لیے بھی بات چیت شروع کر دی ہے ۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لمپی سکس کی وبا پر قابو پا نے کے لیے عالمی بینک سے قرض کی درخواست کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا دور مکمل ہو چکا ہے جس کے تحت عالمی بینک ابتدائی طور پر پاکستان کو 3کروڑ ڈالر کی امدا د فراہم کر نے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ عالمی بینک سے مزید درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے جو20کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا گیا تھا اسے لمپی سکن کی بیماری سے نمٹنے کے لیے جاری کر دیا جائے کیونکہ پاکستان سے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ،ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے لمپی سکن کی بیماری پر قابو پا نے کے حوالے سے منصوبہ تیار کر لیا ہے جس سے عالمی بینک کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے لائیو اسٹاک میں لمپی اسکن کی بیماری کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ایک سمری بھیجی ہے اور وزارت خزانہ سے ویکسین کی خریداری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 70کروڑ روپے کی منظوری دینے کی بھی درخواست کی ہے۔اب تک پاکستان میں 4ہزار 81مویشی لمپی اسکن کی بیماری سے مر چکے ہیں،ملک میں لمپی سکن کے ایک لاکھ 52ہزار 270کیسز رپورٹ ہوئے، ایک لاکھ 18ہزار 765جانور اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6کروڑ 86لاکھ 659مویشیوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں، اموات کی شرح 0.0098فیصد اور بیماری کی شرح 0.366فیصد ہے۔وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے اینمل ہسبینڈری کمشنر نے پہلے ہی صوبوں کو اس حوالے سے ہدایات کے لیے خطوط جاری کر دیے ہیں جن میں کسانوں اور مویشیوں سے متعلق پیشہ ور افراد کی آگاہی کے لیے معلومات شامل ہیں، حکومت کی جانب سے ملک میں لمپی اسکن کی بیماری کے موثر کنٹرول کے لیے ویکسین کی درآمد کی اجازت دی جا چکی ہے۔
سمری ارسال