صحت کے شعبہ میں تعاون پر عالمی بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں‘ ڈاکٹریاسمین راشد

Aug 26, 2022


 لاہور( این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی بنک کے وفدنے ملاقات کی۔عالمی بنک کے وفدمیں ڈاکٹر فینگ زاہو،ڈاکٹرمانوودیگرشامل تھے۔اس موقع پرصوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹراخترملک،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ فاطمہ شیخ، ڈائریکٹرہیڈکوارٹرزڈاکٹرراناسہیل،کنسلٹنٹ ڈاکٹرنعیم مجیداور ڈپٹی سیکرٹری نورالعین قریشی موجودتھے۔ڈاکٹراختررشیدنے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔عالمی بنک کے وفدنے محکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صحت کے شعبہ میں تعاون پر عالمی بنک کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی پر مربوط پروگرام چلارہے ہیں۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنارہے ہیں۔ماضی کی کسی حکومت نے آبادی میں اضافہ کے باوجودنئے سرکاری ہسپتال بنانے کانہیں سوچا۔ورلڈبنک کو فیملی پلاننگ کے عنوان پر ایک ورکشاپ کروانی چاہئے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ہزاروں ما¶ں اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنائیں گے۔


عالمی بنک پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے 26ارب روپے سے زائدکی خطیررقم دے گا۔ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹراخترملک نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے تعاون پر عالمی بنک کا شکریہ ادا کیا۔
یاسمین راشد

مزیدخبریں