ڈسٹرکٹ جیل میں تقریب، 63 لیڈی وارڈرزکیبطور ہیڈ وارڈر ترقی

Aug 26, 2022


لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا ایک اور احسن قدم 63 لیڈی وارڈرذ کو بطور لیڈی ہیڈ وارڈر ترقی دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ترقی پانے والی لیڈی وارڈرز کو بیج لگائے گئے ہیں۔ترقی پانے پر لیڈی وارڈرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی کاوشوں سے حکومت پنجاب نے فی میل سٹاف کیلئے 621 سیٹوں کی منظوری دی ہے۔ان سیٹوں کی منظوری سے فی میل سٹاف کے سروس سٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک مبشر احمد خاں، ڈی آئی جی انسپیکشن طارق بابر اور ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رﺅف بھی موجود تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ترقی پانے والی لیڈی وارڈرذ کو مبارکباد دی ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کیلئے فی میل سٹاف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں