لیڈی پولیس افسروں کی تعیناتی ،مثبت تشخص میں مددگار ہو گی:اطہر اسماعیل 


لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی زیرصدارت انویسٹی گیشن ونگ کی لیڈی انچارجز کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ خواتین انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مزید خواتین کو انچارج تعینات کیا جائے گا۔عوامی سطح پر خواتین انویسٹی گیشن انچارجز کی تعیناتی کو خوب سراہا جارہا ہے۔اطہر اسماعیل کے مطابق خواتین کی تھانوں میں انوسٹی گیشن انچارج تعیناتی انہیں بااختیار بنانے کیلئے پولیس کے اعتماد کا مظہر ہے۔ لیڈی پولیس افسران کی تعیناتی عوام میں پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مددگار ہو گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے خواتین انچارجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی دیگر خواتین افسران کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگی۔شعبہ تفتیش میں خواتین سربراہ کی تعیناتی صنفی امتیاز کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے۔خواتین انچارجز نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم ذمہ داری کیلئے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے،مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن