کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ‘باﺅلنگ‘فیلڈنگ پر زور دیا ‘فزیکل فٹنس پر بھی توجہ ‘افتتاحی میچ افغانستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)متحدہ عرب امارات میں اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کا میلا سجنے کو تیار ہے، پہلا میچ کل ہفتہ کو ہوگا ۔ 27 اگست سے میچز کا آغاز ہوگا جس میں 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹیموں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراو¿نڈ دبئی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔بھارتی ٹیم تیاری تو دیگر ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی اکیڈمی گراو¿نڈ میں ہی کررہی ہے لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر دیگر ٹیموں سے الگ رہائش اختیار کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ ٹیم پام جمیرہ ریزارٹ میں رہائش پزیر ہے جبکہ پاکستان سمیت ایشیا کپ کی دیگر ٹیمیں ایک ہوٹل میں قیام پزیر ہیں۔بھارتی ٹیم روایتی طور پر دیگر ٹیموں کے سے الگ رہائش اختیار کرتی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم الگ رہی تھی جبکہ دیگر ٹیمیں دوسرے ہوٹلز میں قیام پزیر رہی تھیں۔ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موسم شدید گرم ہے، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی ٹریننگ شام کے اوقات میں شیڈولڈ ہے ، اس کا دوسرا سیشن بھی غروب آفتاب کے بعد شیڈولڈ ہے۔قومی کرکٹرز نے آئی سی سی اکیڈمی میں گزشتہ روز بھی بھر پور پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے کوچز ثقلین مشتاق‘محمد یوسف ‘شان ٹیٹ کی زیر نگرانی باﺅلنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ فزیکل فٹنس پربھی زور دیا گیا ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارے فاسٹ باو¿لر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔ ہمارے تینوں فاسٹ باو¿لر بہترین اور پراعتماد ہیں ۔ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کیلئے بلایا گیا ہے۔ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔پاکستان بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ایونٹ میں افتتاحی میچ کل افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن