لیویزفورس عوام دوست،متاثرین کی مددمیں پیش پیش ہے :ڈائریکٹر جنرل


کوئٹہ(پ ر )ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان قادر بخش پرکانی نے کہا  کہ سیلاب ہو یا قدرتی آفات میں لیویز فورس ہمیشہ متاثرین کی مدد میں پیش پیش  رہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیویز فورس ایک کمیونٹی فورس ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود کے کاموں میں بھی مہارت کا لوہا منوا چکی ہے۔حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال میں لیویز فورس نے صوبے کے تمام اضلاع ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کے ساتھ مل کر جس طرح سے بے مثال خدمات انجام دی ہے وہ لائق تحسین ہے،اسی لئے لوگ اس فورس کو عوام دوست فورس کا نام دیتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت میں لیویز فورس ہمیشہ سے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے مشکل کی اس گھڑی میں اب بھی ہمارے جوان متاثرین کی ہر ممکن مددکے لئے چوبیس گھنٹے موجود ہیں وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ باحسن طریقے انہیں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال  میں ریسکیو کرنے میں مگن ہے جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لیویز فورس کے جوانوں کی بے مثال کارکردگی پر فخر ہے  میری تمام اہلکاروں کو تاکید ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے۔

ای پیپر دی نیشن