گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت پیرسید مہر علی شاہ گولڑوی اور امیر ملت پیرسید جماعت علی شاہ محدث علی پوری نے قادیانیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور منکرین ختم نبوت کو ناکوں چنے چبوائے،انکی دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور ان کے عظیم مشن کو ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،علامہ محمد خالد حسن مجددی،علامہ محمد حنیف چشتی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے بی جے پی کے ملعون ٹھاکر راجہ سنگھ کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی کریم کی شان میں گستاخی مذاہب میں ٹکرا¶ اور خطے کا امن تباہ کرنا ان کا ایجنڈا ہے،پوری دنیا کے مسلمانوں میں ان کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،بی جے پی کے اسلام دشمن ایجنڈے کو دفن کر دیں گے،ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
پیرسید مہر علی، جماعت علی شاہ نے قادیانیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: اکبر نقشبندی
Aug 26, 2022