مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب زدگان کی فوری امداد کیلئے 60لاکھ روپے کا بندوبست کر لیا ہے جبکہ متاثرین کی بحالی کیلئے مزید فنڈز بھی جمع کئے جائیں گے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ نے آج سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فنڈز جمع کرنے کے سلسلہ میں پہلی باضابطہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کے پاس ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کی مد میں رقم موجود ہے جبکہ گزشتہ سالانہ اجلاس عام نے اس فنڈ کو سوشل کارپوریٹ رسپانسبلٹی کے تحت خرچ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔