حکیم رمضان کی طب برادری کےلئے خدمات قابل تحسین ہیں: احمد سلیمی 

بھوئے آصل ( نامہ نگار)طب ا ور حکماءبرادری کے لئے حکیم رمضان جاوید نوشاہی کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار طب پاکستان کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے اپنے دورہ کوٹ رادھاکشن میں مرحوم کی رہائش گاہ پر پاکستان اطباءایسو سی ایشن کوٹ رادھاکشن کے تعزیتی اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر حکیم صابر علی میراں ، حکیم محمد یحییٰ عزیز ڈاھروی ، حکیم سکندر حیات ، حکیم محمدالطاف حسین ، حکیم محمد رفیق گلشن و دیگر موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکیم محمد رمضان اپنے زمانہ طالب علمی سے لے کر تادمِ مرگ طب کے میدان اور تنظیمی پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں سرگرم رہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن