کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما کوآرڈی نئیٹر مرکزی انجمن تاجران و ٹائیگر فورس کے کپتان عامر خان نے کہا ہے کہ حکمران ملک ہر قرضوں کا بوجھ اور عوام پر مہنگائی مسلط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے یہ اپنی آسائشیوں اور فضول خرچیوں و عیش پرستی کا سارا ملبہ غریب عوام پر گرا رہے ہیں آئے روزپٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاءضروریہ کے نرخوں میں کیا جانے والا اضافہ نہایت ظالمانہ عمل ہے جس کا تدارک اور روک تھام ناگزیر ہے، مہنگائی نے پہلے ہی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اوپر سے روز گار کے مواقع مسلسل کم ہورہے ہیں جس سے عام آدمی کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی، عامر خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد غریب عوام کے جاری استحصال کے خاتمہ کیلئے ہے موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ہی ملکی سلامتی کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ ہے جس کیلئے پوری قوم کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔