شرقپور شریف (نامہ نگار)عمران خان اور میاں ابوبکر کے جان نثار ساتھی حافظ مدثر علی ڈھڈی کی خصوصی کاوش پر چوہدری سیف اللہ ولانہ برادری سمیت مسلم لیگ ن چھوڑکے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمیولیت کرلی چوہدری سیف اللہ ولانہ کیطرف سے ایک کارنر میٹنگ کا انعقادکیا گیا علاقہ کے لوگوں نے صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا اور چوہدری سیف اللہ ولانہ اور ولانہ برادری نے بھر پور حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر چوہدری مدثر علی ڈھڈی اور چوہدری سیف اللہ اور ولانہ برداری نے بھر پور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آج سے ہی آپ کی کمپین کا آغاز کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں 11 ستمبرکو بلے پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں۔