اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے کی کوششیں قابل قدر ہیں اور تاجر برادری اس کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔پاک ایران بارڈر پر جلد از جلد مارکیٹیں قائم کر کے انھیں فعال بنایا جائے۔ ایران کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک سے بھی تجارت شروع کی جائے جو پاکستان کا معاشی مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پاکستان کی پڑوسی ممالک سے تجارت نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور سیاسی کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔تجارت سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کا سب سے سستا اور موثرذریعہ ہے۔