زراعت کا مستقبل ہائی ویلیو ایگریکلچر، زرعی برآمدات میں اضافہ سے منسلک :ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

مکوآنہ (این این آئی ) زرعی سائنسدان گندم، کپاس، دھان، مکئی، پھلوں، سبزیوں، دالوں اور تیلدار اجناس کی نئی اقسام پر تحقیق کا عمل تیز کریں اور کاشتکاروں تک نئی اقسام کا بیج جلد از جلد پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ پنجاب شیریں نازنے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں شروع کیے گے اے ڈی پی پروجیکٹس کی بریفینگ کے دوران کیا۔ سیکرٹری زراعت پلاننگ شریں ناز نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ زراعت کا مستقبل ہائی ویلیو ایگریکلچر، زرعی برآمدات میں اضافہ سے منسلک ہے۔ وہ زرعی تحقیقی منصوبوں پر کام تیز کریں اور مقررہ مدت میں مکمل کریں تاکہ موسمایتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...