نوجوان بےروزگاری سے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں: قربان علی بھٹی

Aug 26, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نوجوان بےروزگاری کی وجہ سے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں جو باعث تشویش ہے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دفتروں میں خوار ہو رہے ہیں مگر حکومت نے سرکاری نوکریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے حکومت وقت روزگار کے لئے فوری اقدامات کرئے سماجی شخصیت قربان علی بھٹی کی سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگو ان کا کہنا تھا والدین لاکھوں روپے خرچ کرکے خون پسینہ بہا کر بچوں کو اعلی تعلیم سے مستفید کرتے ہیں مگر سرکاری نوکریوں میں پابندی کی وجہ سے ہزاروں لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر ہیں جن کو بوڑھے والدین کا سہارا بننا تھا وہ گھریلو پریشانی میں مبتلا کر منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیںجو ملک وقوم کے باعث تشویش ہے حکومت وقت فوری اقدامات کرتے ہوئے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرئے تاکہ نوجوان نسل ملک وقوم کے لئے مثبت کردار ادا کر سکے ۔

مزیدخبریں