راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جڑواں شہروں کے عوام کو بھیجے گئے بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کے اضافی ٹیکسوں ے خلاف راولپنڈی میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا ، چاندنی چوک، بکرا منڈی،دھمیال، روات سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے بجلی کے بل اٹھا کر واپڈا دفتروں کے باہر احتجاج کیامظاہرین کے دھرنے کے باعث سڑکیں بلاک ہو گئیں، مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیامظاہرین کا کہنا تھا کہ یونٹ کی شرح 200سے بڑھا کر400یونٹ کی جائے شام سے رات گئے تک یونٹ کی قیمت دوگنا چارج کرنے کا عمل ختم کیا جائے اور جولائی اگست کے بلوں میں وصول کئے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس سمیت تمام اضافی ٹیکس آئندہ بلوں میں صارفین کو واپس کئے جائیں واپڈا اہلکاروں کو مفت یونٹس کی فراہمی بند کی جائے شہریوں نے چاندنی چوک کے قریب آئیسکو کسٹمر سروس سنٹر کے باہر احتجاج کیااس موقع پرگردونواح کے مظاہرین نے مری روڈ کو1گھنٹے سے زائد وقت تک مکمل بلاک کئے رکھا مری روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے اندرون شہر کی سڑکوں پر بھی ٹر یفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اس موقع پرآئیسکو کسٹمر سروس سینٹر انتظامیہ نے مظاہرین کو بتایا کہ آئیسکو کے 200 یونٹس یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے آئیسکو کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کے حکومتی احکامات ہیں ،آئیسکو انتظامیہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مطالبات حکومت تک پہنچائیں جائیں گے انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے۔
چاندنی چوک، بکرا منڈی،دھمیال ،روات مےں شہرےوں کا بل اٹھا کر واپڈا د فاترکے باہر احتجاج، سڑکیں بلاک ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا
Aug 26, 2022