راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں رواں سیزن میںڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی سے اب تک ڈینگی سے متاثرہ 400سے زائد مر دو خواتین سامنے آچکے ہیں جبکہ برما ٹاﺅن کی رہائشی19سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی جس کا والدبھی پمز ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے اس طرح رواں ہفتے میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2ہو گئی ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہارٹاﺅن 155متاثرہ افراد کے ساتھ پہلے ،چکلالہ و راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ مجموعی طور پر19کیسز کے ساتھ دوسرے اورکہوٹہ18کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،پوٹھوہار ٹاﺅن کی یونین کونسل 87(چک جلال دین)میں ڈینگی سے متاثرہ سب سے زیادہ 87مریض رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پوٹھوہار ٹاﺅن کی یونین کونسل 84(دھاماں سیداں)میں اب تک35کیس رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 21نئے کیس رپورٹ ہوئے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 19سالہ اریبہ دختر عظمت سکنہ برما ٹاﺅن گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی متوفیہ کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی متوفیہ کے پڑوسیوں کے مطابق علاقے میں بعض دیگر افراد میں بھی ڈینگی کی علامات پائی جا رہی ہیں۔
متوفیہ اریبہ کا والد بھی پمز ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج، 24 گھنٹوں کے دوران 21نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت
Aug 26, 2022