رکرےانہ سٹوروں کا سرکاری رےٹ پر دالےں فروخت کرنے پر احتجاج 

Aug 26, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دالوں سمےت اشےائے خوردو نوش کی قےمتوں مےں اضافہ ہوگےا کرےانہ سٹوروں نے مئی2022 ءکی رےٹ لسٹ پر دالےں فروخت کرنے پر احتجاج شروع کردےا اور ضلعی انتظامےہ سے کہا ہے کہ انہےں سرکاری رےٹ پر دالےں دی جائےں ہم پرانے رےٹ پر مزےد ہول سےل سے مہنگی دالےں خرےد کر سستی فروخت نہےں کرسکتے کرےانہ اےسوسی اےشن کے صدر سلےم پروےز بٹ نے کہا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی عالمی منڈی مےں قےمتےں گری ہےں جو کم از کم سو روپےہ سستا ہونا چاہئےں جبکہ دال چنا 170 روپے سے بڑھ کر240 روپے کلو ہوگئی ہے دال مسور 300 روپے سے بڑھ کر350 روپے کلو ہے ہم مہنگی دالےں خرےد کر سرکاری رےٹ پر کےسے سستی فروخت کرےں اگر نئی اور تازہ رےٹ لسٹ نہ ملی تو ہم دالوں کی فروخت ہی بند کردےں گے ۔

آر ڈ بلےو اےم سی نے بارش مےں گلیوں ، نالیوں کی صفائی کاکام جاری رکھا 
اولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی و ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) قاسم اعجازکی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بارش کے دوران شہرکی گلیوں ، نالیوں کی صفائی کاکام مسلسل جاری رکھا ہواہے، بارشوں کے دوران آ ر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز شہر اور نالیوں کی بھرپور صفائی کر رہے ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میںگزشتہ روز ہونیوالی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم قاسم اعجازنے کہا کہ مسلسل بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز شہر کی صفائی میں مصرف عمل ہیں، ورکرز بارش کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طور پر کھولتے جائیں تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔
، بعد ازاں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں کمیونیکشن ٹیم نے ملک آباد پلازہ کے دکانداروں سے اپیل کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ،اس موسم میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،گھر کی طرح گلی ،محلے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

مزیدخبریں