گلستان کالونی میںنالوں،گلیوں اور گٹروں پرتجاوزات مافیانے قبضہ کر لےا 

راولپنڈی(محبوب صابر سے)ضلع راولپنڈی میں لمپی سکن بیماری سے بچاﺅ کیلئے 60ہزار جانوروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، 2ہزار سے زائد جانور لمپی سکن کا شکار ہوئے جن کا علاج معالجہ جاری ہے اور ریکوری کی طرف جا رہے ہیں،پورے ضلع میں گائیوں کی تعداداڑھائی لاکھ سے زیادہ ہے،راولپنڈی شہر میں 2وٹرنری ہسپتال ہیں جبکہ ضلع کی تحصیلوں میں ایک ایک ہسپتال ہے جہاں پر دو شفٹوں میں سٹاف کام کر رہاہے، گزشتہ روز وٹرنری آفیسر اور فوکل پرسن ڈاکٹر مادیہ طارق نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن اٹل جہلم چکوال اور راولپنڈی چاروں اضلاع میں 13لاکھ سے زائد بڑے جانور ہیں اور ساڑھے 13لاکھ سے زائد چھوٹے جانور ہیں، جبکہ ضلع راولپنڈی میں گائیوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زیادہ ہے، جب یہ لمپی سکن کی بیماری سامنے آئی تو ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ضلع راولپنڈی میںڈھوک گجراں اور چونترہ کے علاقوں میں وٹرنری ہسپتال ہیں جہاں پر ڈاکٹر جاوید منیر، ڈاکٹر نمرہ سبین، ڈاکٹر سعدیہ دیگر عملے کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جہاں کہیں بھی لمپی سکن کے مرض میں مبتلا جانور کی اطلاع ملتی ہے تو فوری طور پر جانوروں کو ویکسین کیا جاتا ہے اور سپرے کا عمل بھی مکمل کیا جا تا ہے۔



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث گلستان کالونی میں نالوں،گلیوں اور گٹروں پرتجاوزات مافیا کے قبضے نے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی، نالے اور نالیاں بند ہوجانے کے باعث سیورج اور نکاسی کا پانی بالخصوص بارش کے دوران برساتی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا جس سے سے شہریوں کی املاک خطرات سے دوچار ہو گئیں اہل علاقہ کے مطابق قبضہ و تجاوزات مافیا کو روکنے کی صورت میں لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہے جبکہ کوئی رکاوٹ نہ ہونے سے آہستہ آہستہ تمام نالے مکمل بند کئے جارہے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں مزید نقصانات کا امکان بڑھ جائے گا ۔
اہلیان علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا فوری نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن