چیف فنانشل آفیسر کی ہاو¿س کو کمپنی کی سال 2022 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی بارے بریفنگ 


اسلام آباد (نامہ نگار )فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے سال 2022 کے لیے اپنی بہترین کارپوریٹ گورننس پریکٹسز کے حصے کے طور پر اپنی دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا،کمپنی کے کوڈ آف کارپوریٹ گورننس، بہترین کارکردگی اور موثر انتظام کی وجہ سے ایف ایف سی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں مسلسل رواںسال ٹاپ کمپنی کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے ۔اسی پس منظر میں 30 جون 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیے کارپوریٹ بریفنگ ایف ایف سی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں کیپٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کاروں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے معززین نے شرکت کی۔کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عصرت محمود (ریٹائرڈ) ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسرسید عاطف علی نے ہاو¿س کو کمپنی کی سال 2022 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔
پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کو بارانی زرعی یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر نامزد ہونے پر مبارکباد
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عثمان شہزاد نے پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کو پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ فیکلٹی آف کراپ اینڈ فوڈ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کی بطور پرو وائس چانسلر نامزدگی انتہائی خوش آئند ہے اور ان کے تجربے سے بارانی زرعی یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام بھی مستفید ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن