نجی تعلےمی اداروں نے چک جلال دین میں انسداد آگاہی ڈینگی مہم شروع کر دی


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چک جلال دین میں انسداد ڈینگی مہم کا اہتمام کیا گیا، قیادت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عنصر اسحاق، ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی، ڈویژنل صدر ایپسما ابراراحمد خان، صدر چیمبر آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد آصف، کرنل (ر) فواد حنیف، چوہدری امجد زیب، عدنان نثار، شیر اکبر، نعیم اکبر نے کی ڈاکٹر عنصر اسحاق نے کہا کہ چک جلال دین، دھاماں سیداں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ان علاقوں میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ لیبر، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، واسا، آر ڈی اے، پی ایچ اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال انتہائی سنگین ہے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایپسما کے زیر اہتمام 30 اگست بروز منگل دن 11 بجے چک جلال دین میں دی سٹی انگلش سکول میں نجی تعلیمی اداروں کا سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی مدعو کیا جارہا ہے،ایپسما کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن عفت نسیم کی طرف مقرر کئے گئے فوکل پرسن کرنل ر فواد حنیف کی سربراہی میں متاثرہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،آج جمعہ کے روز ایپسما کی ٹیم دھاماں سیداں میں بھی واک کا اہتمام کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن