نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے کی ریکٹر اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات


اسلام آباد(نا مہ نگار)نائجیریا کے ہائی کمشنر کی ریکٹر اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات،پاکستان میں نائجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے نے جمعرات کو پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایشیائی افریقی تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے تعلیم کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افریقی ممالک میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کی اہمیت بھی زیر بحث آئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد،نائیجیریا میں اسلامیات، شریعہ اور قانون اور عربی کی فیکلٹیز کے ذریعے اسلامی علوم کی ترویج میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ افریقی خطے میں ان مضامین پر اعلیٰ معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ابوجا اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ ہونا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن