وزیر اعظم لےپ ٹاپ، یوتھ پروگرام اور ٹےلنٹ ہنٹ اسکیم پر مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن سے مشاورت کی جائے گی‘ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان

Aug 26, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کی پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان رکن قومی اسمبلی محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن(ن) سندھ کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پےش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ مےں نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن(ن) کے تمام ذمہ داران کی کاوشےں قابل تحسین ہےں سندھ مےں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو متحرک رکھنے مےں مسلم اسٹوڈنتس فےڈرےشن کے نوجوانوں کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں سندھ کے طلبہ کو وزیر اعظم اسکیم کے تحت قرضوں کی جلد اور شفاف ادائیگی کے لئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے وزیر اعظم لےپ ٹاپ، یوتھ پروگرام اور ٹےلنٹ ہنٹ اسکیم پر عملدرآمد کے لئے مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن (ن) سندھ کی قیادت کے ساتھ مشاورت کی جائے گیوزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے حالیہ دورہ کراچی مےں مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شےخ، کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہےل کی سربراہی مےں مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن(ن) سندھ کے رہنماﺅں کے وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات مےں سندھ کے نوجوانوں کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نوجوانوں کے لئے بنائی گئی مختلف اسکیموں کے حوالے سے درپےش مسائل سنے اور مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شےخ کو یقین دلایا کہ سندھ کے نوجوانوں کے سنہرے مستقبل کے لئے وزیر اعظم کی تمام اسکیموں پر بھرپور عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اےم اےس اےف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شےخ نے محترمہ شازہ فاطمہ خواجہ کو سندھ کے طلبہ و طالبات کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وزیر اعظم لےپ ٹاپ، یوتھ پروگرامز، ٹےلنٹ ہنٹ اسکیم اور وزیر اعظم صاحب کی طرف سے طلبہ و طالبات کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے عمل مےں سندھ مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدے داروں کو بھی شریک کیا جائے ۔ اس عمل سے سندھ مےں مسلم لیگ(ن) کے ووٹ بےنک مےں اضافے کے ساتھ سندھ کے نوجوانوں تک قائد میاں محمد نواز شریف کا پےغام پہنچانے مےں بھی مدد ملے گی وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی محترمہ شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کرنے والوں مےں مسلم اسٹوڈنٹس فےڈرےشن (ن) سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی قیادت کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ بھی شامل تھے ۔
فاطمہ خواجہ

مزیدخبریں