میرپورخاص(بیورو رپورٹ ) بجلی کے ستائے تاجر اور مختلف علاقوں کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے، بلدیہ شاپنگ کمپلیکس، پوسٹ آفس چوک، کھپرو ناکہ چوک، روشن پلازہ، کہری پاڑہ،چاندنی چوک،ٹنڈوآدم ناکہ اور دیگر علاقوں میں تاجروں اور علاقہ رہائشیوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا، شہر اور گرد و نواح کے ڈیڑھ درجن سے زائد ٹرانسفارمر کئی دنوں سے جل چکے ہیں حیسکو افسران اور اہلکار غائب ہیں، کم وولٹیج سے گھریلو برقی آلات ناکارہ ہونے لگے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گرد و نواح میں تقریبا ڈیڑھ درجن سے زائد ٹرانسفارمر گزشتہ کئی روز جلے ہوئے ہیں لیکن حیسکو افسران نے اپنے موبائل نمبر بند کر رکھے ہیں جبکہ حیسکو کے متعلقہ ملازمین ٹرانسفارمر درست کروانے کیلئے بھاری رقم طلب کر رہے ہیں میرپورخاص کے مرکزی کاروباری و تجارتی مرکز بلدیہ شاپنگ کمپلیکس جس میں تقریباً پانچ سو کے لگ بھگ دوکانیں ہیں کا ٹرانسفارمر گزشتہ دس دن سے جلا ہوا ہے لیکن اسے تاحال درست کرنے کیلئے اتارا نہیں جا سکا جس کے خلاف دوکانداروں نے مرکزی شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک جام ہو گیا۔
، نیو ٹاون کے رہائشیوں نے ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے پر پوسٹ آفس چوک پر احتجاج کیا، کھپرو چوک، روشن پلازہ، کہری پاڑہ،چاندنی چوک،ٹنڈوآدم ناکہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کئے ٹرانسفارمر ناکارہ ہونے اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈیزل پمپنگ اسٹیشنوں کے زریعے پانی نکالنے میں مصروف ہے متعدد علاقوں میں کم وولٹیج کے باعث صارفین کے برقی آلات ناکارہ ہونے لگے صارفین نے وزیر اعظم، وفاقی وزیر توانائی، حیسکو چیف اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمروں کو فوری درست کروایا جائے، کم وولٹیج کی شکایت کو فوری دور کیا جائے دیگر صورت میں حیسکو افسران کے دفاتر کا گھیراﺅ کیا جائے گا