ملتان(سماجی رپورٹر )اولیاکرام مشائخ عظام کے آستانے اورمزارات رشدوہدایت کے مراکزاورروشنی کے مینارہیں انہوں نے ساری زندگی اللہ رسولکے پیغام امن ومحبت کوعام کیا۔مخدوم مظہرحسین جمالی کی زندگی طہارت و تقویٰ اور زہدو ورع سے عبارت ہے حضرت حافظ جمال اللہ چشتی نظامی اور سلسلہ چشتیہ کے اکابرین کی تعلیمات کے فروغ اور اشاعت اسلام کیلئے بھرپورکردارادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ صاحبزادہ پیرحفیظ اللہ شاہ مہروی نے گزشتہ روز درگاہ حضرت حافظ جما ل اللہ ملتانی کے مرحوم سجادہ نشین مخدوم مظہر حسین جمالی کے 19ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشت میں خطاب کرتے ہوئے کیا درگاہ کے سجادہ نشین،مخدوم شہباز حسین
جمالی نے صدارت کی جبکہ خواجہ غلام محی الدین فخری،مخدوم غلام محمد جمالی،مخدوم جاوید ارشد جمالی،محمد ارسلان جمالی،محمد نعمان اخترجمالی، شعیب حسین جمالی شاہ زیب حسین جمالی، صاحبزادہ محمد صہیب چشتی،محمد ایوب ودیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔