نااہل حکومت نے غریب کا خون  نچوڑ کر رکھ دیا: عامر انور قریشی 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت نے غریب اور پسی ہوئی عوام کا خون نچوڑ کر رکھ دیا ہے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے اور عام آدمی دیہاڑی دار نالائق اور ناہل حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی بدحالی بے سکونی اور پریشانی میں مبتلا ہے ۔


جب سے رجیم چینج کے ذریعے بہترین انداز میں تحریک انصاف کی حکومت زبردستی تبدیل کیا گیا اس کے بعد سے اب تک پاکستان میں تقریباً 50فیصد مہنگائی کی شرح بڑھی ہے ۔
ناقص کارکردگی پر معطل میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تین اہلکار بحال
ملتان (خبر نگار خصوصی ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر وکمشنر عامر خٹک نے ناقص کارکردگی کے الزام میں معطل کئے گئے تین اہلکاروں کو بحال کر دیا ہے بحال ہونے والوں میں سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن حاجی عبد الرزاق ریکارڈ کیپر رانا جمشید اور ملک ارشد پہلوان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن