بورے والا(نامہ نگار)سابق ایم این اے پی ٹی آئی کے راہنماءچوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکومت کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے بجلی،پٹرول اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ آئی ایم ایف کی ایجنڈا کی تکمیل ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اقتدار کی خاطر عوام اور ملکی دشمنی پر اتر آئی ہیں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی راہنماو¿ں کے خلاف جھوٹے مقدمات ملکی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کاروائی ہے حکومت سیلاب سے تباہ حال پاکستانیوں پر توجہ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے جبکہ پنجاب میں عوامی وزیر اعلی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جنگی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں قابل ستائش ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پی ڈی ایم حکومت کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی: نذیر جٹ
Aug 26, 2022