کوئٹہ:ٹیچرز ایسو سی ایشن کی  تا مرگ بھوک ہڑ تال 4 2ویں روزمیں داخل

کوئٹہ( این این آئی) گور نمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشنآئینی بلو چستان کے قائد ین کی تا مرگ بھوک ہڑ تال 24ویں  روزمیں  داخل ہوگئی ، قائدین کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہیں مسائل کے حل سے متعلق نو ٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج جا ری رکھیں گے ،مسائل کے حل کے بغیر احتجاجی ملتوی کر نا یا تادم مرگ بھوک ہڑ تال سے اٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، کیمپ سے اساتذہ قائدین کے جنازے تو اٹھا سکتے ہیں مگر یقین دہانیوں اور طفل تسلیوں سے احتجاجی تحریک کسی صورت بیک رول نہیں کریں گے۔احتجاجی کیمپ میں سیا سی شخصیات وکلاء  ، تاجربر ادری ، اساتذہ اور مختلف شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی صدر مجیب اللہ غر شین اور سیکر ٹری جنرل قادر بخش رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی ، بے حسی او رٹال مٹول سے کام لے  رہی ہے تو مزید سخت اقدامات پر مجبور ہوں گے جس کی  ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
کیمپ میں قائدین کے سا تھ اظہاریکجہتی کے لئے رکھنے والے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے اساتذہ مسائل،اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل کے انجماد کے خاتمے، ایس ایس ٹی ٹائم اسکیل کی تشکیل نو، ٹیچنگ الائونس میں اضا فے اور دیگر مسائل کے نو ٹیفکیشن کے اجراء کے لئے پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کیا۔صوبائی عہدیداران قادررئیسانی ، کلیم اللہ ریکی اور دیگر نے  کہا کہ حکومت ہوش کے نا خن لیکر مسائل کا نکالے  بصورت دیگر 29اگست کو مزید سخت اقدامات پر مجبور ہونگے۔
اساتذہ ہڑتال

ای پیپر دی نیشن