ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ کی اضافی ٹکٹیں بھی چندگھنٹوں میں فروخت

Aug 26, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پاکستان بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹیں بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے اضافی ٹکسٹس بھی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ پاک بھارت ٹاکرے کی اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج 7 بجے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی آفیشل ویب سائٹ پر شروع ہوئی تھی۔ جو چند ہی گھنٹوں میں ختم ہو گئیں۔ آئی سی سی نے 4ہزار سے زائد سٹینڈنگ روم ٹکٹس اور چند دیگر سٹینڈز کی اضافی ٹکٹیں فروخت کیں۔ اس سے قبل فروری میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے تمام ٹکٹس پانچ گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جس کے بعد آج آئی سی سی نے اضافی ٹکٹس کی فروخت کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء میں پاک بھارت ٹیم کا میچ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے میلبورن گرائونڈ میں شیڈول ہے۔
 واضح رہے کہ ملیبورن گرائونڈ میں تقریباً 1 لاکھ  تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پاکستان بھارت میچ کیلئے دنیا کا دوسرا بڑا سٹیڈیم چھوٹا پڑ گیا۔ اضافی ٹکٹ حاصل کرنے والے تماشائی میدان میں صرف کھڑے ہو کر ہی میچ دیکھ سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سٹینڈنگ روم ٹکٹ تیس آسٹریلوی ڈالر میں دستیاب ہوں گے اور ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔ 
پاک بھارت میچ

مزیدخبریں