کراچی ( نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے بارش و سیلاب متاثرین کی خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے، سندھ کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کے پاس فنڈز دستیاب ہیں جس سے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیائے ضرورت خرید کر سیلاب متاثرین کو فراہم کی جائیں گی، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،متاثرین سیلاب ہمارے بہن بھائی ہیں تکلیف میں ہم ان کا سہارا بنیں گے،ہمارے وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران میدان عمل میں ہیں،یہ بات انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی فراہمی کو وافر مقدار میں یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہی،ایڈمنسٹریٹر کراچی کے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرسہیل راجپوت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے جس میں وفاقی وزیر صنعت مخدوم مرتضیٰ، وفاقی سیکریٹری صنعت، منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز اور پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو نے بھی شرکت کی۔
مرتضیٰ وہاب
سندھ کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کے پاس فنڈز دستیاب ہیں،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Aug 26, 2022