گھمبےر حالات میں فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے: عبدالرﺅف مغل

گوجرانوالہ نمائندہ خصوصی)دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے گھمبےر حالات میں فلاحی اداروں کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے میاں شریف ٹرسٹ حقیقی معنوں میں غریب طبقے کی خدمت کر رہا ہے۔ مخیر حضرات کو چاہیئے کہ ایسے فلاحی اداروں کی بھرپور مدد اور معاونت کی جائے تاکہ ہمارا معاشرہ خاص طور پر محروم طبقہ کی بہتری کے لئے ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار میاں شریف ٹرسٹ ہسپتال فرید ٹاﺅن کی جنرل باڈی کے 16ویں سالانہ اجلاس سے عبدالرﺅف مغل ایم پی اے نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین شریف ٹرسٹ اظہرالحسن نے کی۔اجلاس کا آغاز توقیر رفیق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جنرل سیکرٹری میاں شریف ٹرسٹ ہسپتال محمد اعجاز مغل نے سالانہ کارکردگی رپورٹ ہاﺅس میں پیش کی اور نئے الیکشن کے لئے ہاﺅس نے سابقہ ممبرز کو برقرار رکھا ،محمد اعجاز مغل نے تمام ممبران سے درخواست کی کہ ہمیں گوجرانوالہ ڈویڑن میں ایک نئے آرتھو پیڈک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے جدوجہد کرنی چاہیئے، جس کی اشد ضرورت ہے۔الحمداللہ میاں شریف ٹرسٹ گوجرانوالہ میں اپنا نام اور مقام پیدا کرچکا ہے۔اجلاس میں زاہد مغل،بابو عبدالحمید کیپٹل سرامکس والے،اشفاق احمد ،وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ،ابرارالحسن ،حاجی تسلیم رضا ،حاجی عبدالرحمن مغل،حاجی خلیل احمد مغل ،شہزاد امین ستارہ فیکٹری والے مسٹر عمران پرائم گھی والے،ڈپٹی ڈی او ا یچ ڈاکٹر معیز،بابوامتیاز حسین و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر سرجن ڈاکٹر عمران کھوکھر ،سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نوید احمد سندھو ،سینئر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر کرن مقصود،سینئر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر مہوش حسن کی ادارہ کے ساتھ طویل وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن