گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کےخلاف جماعت اسلامی آج بروز جمعہ دس بجے گیپکو ہیڈ کوارٹر آفس جی ٹی روڈ کے باہراحتجاجی دھرنا دے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، احتجاجی دھرنا مےں تاجر، کسان ، وکلاء،ڈاکٹر ،ٹےچرز اور مزدوروں سمےت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرد نے شرکت کرنے کا اعلان کر دےا ، ضلعی امےر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا کی زےر صدارت ”گول مےز “ کانفرنس کا انعقاد کےا گےا جس مےں سابق صدر بار ندےم اشرف کھوکھر ، چےئرمےن عام لوگ پارٹی نسےم صادق ، صدر کلاتھ بورڈ شےخ محمد افضل، صدر ہومےو پےتھک ڈاکٹر مےاں جمےل، کسان بورڈ کے صدر حافظ ظفر اللہ سروےا، زاہد مغل، عمر فاروق گےلانی ، رہنما جماعت اسلامی حافظ حمےد الدےن اعوان ، رانا عبدالجبار، بشارت علی صدےقی، حاجی فےض الحق، فرقان عزےز بٹ، خرم سلےم کھوکھر، علی رضا حسنی سمےت شہرےوں نے شرکت کی،اس موقع پر ضلعی امےر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بجلی بلوں میں ٹیکسز کے ذریعے لوٹ مار کی اس پالیسی کےخلاف گوجرانوالہ سمےت ملک گیر مہم چلا رہی ہے ملک بھر میں بجلی بلوں کے نام پر غریب لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے مہنگائی کے اس دور مےں ظالم حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہےں ، بجلی بلوں میں 11اقسام کے جگا ٹیکس لگائے گئے ہےں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ےہ مطالبہ کرتی ہے کہ جولائی اور اگست میں عوام سے وصول کی گئی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی رقم واپس کی جائے ،200یونٹ تک بجلی مفت کی جائے ، ، عوام سے صرف بجلی ےونٹس کا بل لےا جائے جبکہ کسی صورت ظالمانہ ٹےکس نہےں دئےے جائےں گے مطالبات منظور کروانے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔