ڈاکٹر زین علی بھٹی نے سنٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ کےا، آلات،رےکارڈکا معائنہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مشےر وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ریسکیو1122سنٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کےا جہاں ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے انہےں سلامی پیش کی۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر زین علی بھٹی نے سٹاف کا ٹرن آوٹ ، اےمرجنسی وہےکلزاور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم مےں اےمرجنسی کالز کا رےکارڈ اور ٹرےکر سسٹم کا معائنہ کیا اور رےسکےو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا بعد ازاں ریسکیو کے زیرِاہتمام ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی سیمینار اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر زین علی بھٹی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیائ، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ، ڈسٹرکٹ اینٹومالوجسٹ خالد انجم، ریسکیو سیفٹی آفیسر انجم شہزاد، رانا خالق ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ٹائیگر فورس نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق اب ہر تحصیل میں ایمرجنسی سروس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے اور تربیت یافتہ ایمرجنسی عملے کے ساتھ نئی آلات سے لیس ایمرجنسی ایمبولینسیز فراہم کی گئی ہیں تاکہ ایمرجنسیز کو فوری رسپانڈ کیا جا سکے۔ انہوں نے شہرےوں سے کہاکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، گھروں میں کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پانی کے برتن ،ٹینکی روم کولرکو خشک رکھیں، باقاعدگی سے مچھر مار سپرے کریں اورپوری آستین والے کپڑے پہنیں۔

ای پیپر دی نیشن