حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مےونسپل کمےٹی حافظ آباد مےں ڈےلی وےجز پر کام کرنے والے 100سےنٹری ورکرز کو اےک بار پھر کنٹرےکٹ مےں توسےع نہ دے کر ملازمت سے فارغ کردےا گےا جس کے بعد شہر بھر مےں صفائی ستھرائی کا کام اےک بارپھر سبوتاژ ہوکر رہ گےا۔ملازمےن کو فارغ کئے جانے پر سی بی اے ےونےن کے چےئرمےن اسحق کھوکھراور دےگر راہنماﺅں پروےز غوری ، سنی مانےوئل نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پےش نظر ڈےلی وےجز ملازمےن کو فارغ کےا جانا عوام کے ساتھ بہت بڑی زےادتی ہے ۔انہوںنے وزےر اعلی پنجاب چوہدری پروےز الہی اوردےگر ارباب اختےار سے مطالبہ کےا کہ پنجاب بھر کے ڈےلی وےجز ملازمےن کو بحال کرکے انہےں فوری مستقل کےا جائے۔وگرنہ وہ وزےر اعلی ہاﺅس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔